26 جولائی 2021 - 13:42
امریکی عوام اپنے تاریک مستقبل کے حوالے سے فکرمند

ایک سروے رپورٹ کے مطابق امریکہ کی نصف سے زیادہ آبادی کو اپنے مستقبل کے حوالے سے تشویش لاحق ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ینگ جرنلسٹ کلب کی رپورٹ کے مطابق ایپسوس ادارے اور ای بی سی چینل کی جانب سے سامنے انے والی سروے رپورٹ سے دکھائی دیتا ہے کہ امریکہ کے 55 فیصد عوام کو اس بات پر تشویش ہے کہ ان کا ملک جس راستے پر گامزن ہے وہ درست نہیں ہے تاہم 45 فیصد عوام نے اپنی رضا مندی کا اظہار کیا ہے۔

امریکہ کے زیادہ تر عوام آئندہ ایک سال میں اپنے ملک کی پالیسی اور پوزیشن کے حوالے سے بد ظن ہیں۔

یہ ایسے میں ہے کہ مئی کے مہینے میں امریکہ کی 36 فیصد آبادی کو اپنے مستقبل کے حوالے سے پریشانی لا حق تھی اور 65 فیصد عوام نے اپنی رضا مندی کا اظہار کیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲